گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے اسموگ کی بگڑتی صورتحال کے پیش نظر حکومت پنجاب سے اسموگ ایمرجنسی نافذ کرنے کا مطالبہ کر تے ہوئے کہا کہ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں اسموگ آؤٹ آف کنٹرول ہو گئی ہے،.لوگوں کی بڑی تعداد بیماریوں میں مبتلا ہو کر اسپتالوں میں پہنچ رہی ہے، حکومت پنجاب کے اسموگ کی روک تھام کے لیے تمام اقدامات ناکام رہے ہیں، ظاہری نمود و نمائش کی بجائے مستقل بنیادوں پر کام کرنا ضروری ہے، اسکول ، کالجز اور تفریحی مقامات ، پارکس بند کرنے کے مثبت نتائج نہ مل سکے،مارکیٹوں کو رات آٹھ بجے بند کرنے کو تاجر تسلیم نہیں کررہے، لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر اضلا ع میں آلودگی کم ہونے کے بجائے بڑھتی جا رہی ہے۔ علاوہ ازیں گورنر پنجاب سے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے ملاقات کی۔ ترجمان کے مطابق ملاقات میں پنجاب کو درپیش تعلیمی چیلنجز اور ممکنہ تدابیر پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
گورنر پنجاب نے پنجاب میں ایمرجنسی نافذ کرنے کا مطالبہ کردیا۔
Nov 11, 2024 | 15:24