افغانی پہناوے جہاں اپنے رنگ و انداز میں منفرد ہوتے ہیں وہیں ان ملبوسات سے افغان تہذیب و روایات کے دلکش رنگ بھی جھلکتے ہیں

Oct 11, 2017 | 13:19

دیدہ زیب پہناوے اپنی تراش خراش اور رنگ انداز سے علاقوں اور قوموں کی شناخت بنا کرتے ہیں، افغانی پہناوے اسی مناسبت سے افغان خطے اور قوم کی پہچان ہیں، اسلام آباد کے سیکٹر جی نائن میں کئی دکانیں حسین افغانی پہناووں کی سج دھج سے دمکتی ہیں، شوخ رنگوں، بڑے گھیر اور زیورات سے تیار کی گئی نت نئے انداز کی فراکس افغانی شادی بیاہ کی تقریبات کی روایات کو مدنظر رکھتے ہوئے تیار کی جاتی ہیں،،، دکانداروں کا کہنا ہے کہ منفرد انداز کی وجہ سے ان کپڑوں کی مانگ بہت زیادہ ہے۔

قدیم تہذیب و روایات کو ساتھ لے کر چلتے ان ست رنگی اور قابل دید پہناؤں کی سج دھج نرالی ہے، وہیں افغانی عروسی جوڑوں میں سفید فراکس، میکسیز اور گاؤن بھی نہایت محنت سے تیار کئے گئے ہیں جو افغانی دلہن کے اس خاص ایونٹ کو چارچاند لگا دیتے ہیں۔دکانداروں کے مطابق ان منفرد پہناؤں کی قیمتیں آٹھ ہزارسے لے کر تیس ہزار تک ہیں جن کی چمک دمک خوشیوں کے مواقع کو شاندار بنا دیتی ہے۔

مزیدخبریں