ڈھاکہ کی خصوصی عدالت نے موجودہ وزیراعظم حسینہ واجد کودوہزارچار میں ریلی پردستی بم حملے سے قتل کی کوشش کے مقدمے کی سماعت کی۔ خصوصی ٹریبونل نے بنگلادیش نیشنل پارٹی کے سینئر رہنما و سابق وزیر داخلہ لطف الزمان بابر اور سابق نائب وزیر تعلیم عبدالسلام پنٹو سمیت انیس افراد کو مجرم قرار دیتے ہوئے سزائے موت کا حکم سنایا۔عدالت نے فیصلے میں لطف الزمان بابر اور عبدالسلام پنٹو کو حسینہ واجد کے قتل کا منصوبہ بنانے کا مجرم قرار دیا اور سابق وزیراعظم خالدہ ضیاء کے صاحبزادے طارق رحمان کو عمر قید کی سزا کا حکم سنایا۔
بنگلہ دیش کی عدالت نے حسینہ واجد کوقتل کرنے کے الزام میں دوسابق وزرا سمیت 19 افراد کوسزائے موت کا حکم سنا دیا
Oct 11, 2018 | 08:54