سپریم جوڈیشل کونسل نے جسٹس شوکت عزیز صدیقی کو عہدے سے ہٹانے کی سفارش کی تھی ،جسٹس شوکت عزیز صدیقی اسلام آباد ہائی کورٹ کے جج ہیں۔ انہوں نے رواں سال اکیس جولائی کو راولپنڈی بار میں متنازع تقریر کی تھی اور عدلیہ پر اداروں کے دباؤ کی بات کی تھی۔ سپریم جوڈیشل کونسل نے جسٹس شوکت عزیز صدیقی کو عہدے سے ہٹانے کی سفارش صدر مملکت کو ارسال کی، جس کی ایک نقل وزیراعظم ہاؤس اور ایک جسٹس شوکت عزیز صدیقی کو بھی بھجوائی گئی جس کے بعد صدر مملکت نے ان کو عہدے سے ہٹانے کی منظوری دیدی، یاد رہے کہ متنازع تقریر کے بعد سپریم جوڈیشل کونسل نے جسٹس شوکت عزیز صدیقی کے اس بیان پر از خود کارروائی کی تھی اس حوالے سے ان کے خلاف ریفرنس بنایا گیا تھا۔ ۔۔۔
صدر مملکت نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج جسٹس شوکت عزیز صدیقی کو عہدے سے ہٹا دیا ، نوٹیفیکیشن جاری
Oct 11, 2018 | 23:08