2020 میں کسان روبوٹ تجارتی پیمانے پر عام دستیاب ہوگا اس سے قبل 2016 کا یہی روبوٹ ریموٹ کنٹرول سے قابو کیا جاتا تھا۔ یہ فصلوں، کھیتوں اور چراہ گاہوں کی نگہداشت کرنے کے علاوہ فصل دشمن گھاس پھوس (ویڈز) کی نشاندہی بھی کرسکے گا۔ اگلے مرحلے میں اسی روبوٹ کسان کو روبوٹ چرواہا بنایا جائے گا جو گائے بھینسوں کو چرانے اور ان کی نگہداشت کرتے ہوئے وائرلیس کے ذریعے اس کی خبر اصل گڈریئے کو روانہ کرے گا۔ اسے بنانے والی کمپنی کا ہدف یہ ہے کہ روبوٹس کے ذریعے فصلوں اور مال مویشیوں کے ریوڑ کا خیال رکھا جائے جبکہ چھوٹے دہقانوں کے لیے ڈجیٹل فارم ہینڈ نامی ایک اور پروجیکٹ پر بھی کام جاری ہے لیکن اس کی تفصیلات نہیں دی گئی ہیں۔ تاہم کمپنی کا دعویٰ ہے کہ یہ غریب اور ترقی پذیر ممالک کی پہنچ میں بھی ہوگا۔
خودکار کسان روبوٹ اگلے برس سے عام دستیاب ہوگا
Apr 12, 2019 | 10:08