شیخوپورہ میں پسند کی شادی کر کے گھر آئی ہوئی بہوکو ساس نے تشدد کر کے پیٹرول چھڑک کر آگ لگا دی جس نے سسرال والوں کے سامنے تڑپ تڑپ کر جان دے دی بتایا گیا ہے کہ محلہ ندیم پورہ میں 23 سالہ نائلہ نے اپنے ہمسائے اشفاق کے ساتھ پسند کی شادی کی ہوئی تھی جس کا اس کے سسرال والوں کو بہت غصہ تھا اور ساس نائلہ کو کسی بھی صورت اپنی بہو تسلیم کرنے کو تیار نہیں تھی جسکی وجہ سے ان کا آپس میں اکثر اوقات لڑائی جھگڑا رہتا تھا گزشتہ روز جھگڑا اتنا طول اختیار کر گیا کہ نائلہ کی ساس نے اسے گھر والوں کی مدد سے پہلے شدید تشدد کا نشانہ بنایا اور پھر اس پر پیٹرول چھڑک کر آگ لگا دی جس نے اپنے سسرال والوں کے سامنے تڑپ تڑپ کر جان دے دی وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے واقع کا نوٹس لیتے ہوئے اعلی حکام سے رپورٹ طلب کر لی۔
شیخوپورہ: پسند کی شادی کر کے گھر آئی بہوکو ساس نے پیٹرول چھڑک کر آگ لگا دی۔
Apr 12, 2019 | 16:04