آل راونڈر عماد وسیم کاگھٹنہ ٹرننگ کے دوران زخمی ہوگیا جس کے بعد ان کی اگلے ہفتے فٹنس ٹیسٹ میں اور انگلینڈ سے سیریزمیں شرکت خطرے میں پڑگئی ہے۔ ان کے فٹ نہ ہونے پرمحمد نوازکی قسمت یاوری کرسکتی ہے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راونڈر عماد وسیم کاگھٹنہ نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں ٹریننگ کے دوران زخمی ہوگیا۔ عمادفٹنس مسائل کی وجہ سے ایک سال قومی ٹیم سے باہررہے ہیں۔ تازہ انجری کے بعدان کے پیر اور منگل کواین سی اے میں ورلڈکپ کےلیے ہونے والے فٹنس ٹیسٹ اورورلڈکپ سے قبل انگلینڈ سے سیریز خطرے میں پڑگئی ہے۔عماد وسیم ان کھلاڑیوں میں شامل ہیں جنہیں ہیڈ کوچ مکی آرتھر پاورہٹنگ کے لیے تیارکررہے ہیں۔ آل رانڈر نے اکتالیس ایک روزہ بین الاقوامی میچوں میں سات سوگیارہ رنز سو سے زائد کے اسٹرائیک ریٹ سے بنائے ہیں جن میں پانچ نصف سنچریاں شامل ہیں۔آل راﺅنڈر کا بہترین اسکورتریسٹھ رنز ہے۔ لیفٹ آرم اسپن بولنگ سے انہوں نے تینتیس وکٹیں لیں وہ بیشترون ڈے میچزمیں بولنگ کاآغازکرتے ہیں اوربے حدکفایتی بولرز میں ان کا شمارکیاجاتاہے۔ عماد وسیم کے فٹ نہ ہونے پرمحمدنواز پرورلڈکپ کی نشست حاصل کرسکتے ہیں۔
عماد وسیم کو گھٹنے کی انجری، فٹنس ٹیسٹ میں شرکت خطرے میں پڑ گئی
Apr 12, 2019 | 16:31