حویلیاں میں حادثے کے شکار طیارے کے بلیک باکس کی رپورٹ سول ایوی ایشن کو موصول ہو گئی۔۔ سیکرٹری سول ایوی ایشن عرفان الہٰی نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے استحقاق کو بریفنگ دی کہ چترال سے ٹیک آف کے وقت طیارے کے دونوں انجن سو فیصد ٹھیک تھے, بلیک باکس کی رپورٹ کے مطابق چار بج بجکر بارہ منٹ پر پائلٹ نے پہلی کال کی, پہلی کال میں پائلٹ کی آواز بالکل پُرسکون تھی, پہلی کال کے دو منٹ بعد ہی پائلٹ نے مے ڈے کال کر دی, سیکریٹری سول ایوی ایشن نے بتایا کہ چار بج کر سترہ منٹ پر طیارہ جنوب کی بجائے مشرق کی طرف مڑ گیا، اور اُسی وقت پائلٹ نے آخری کال کی, دس سے پندرہ منٹ بعد جہاز گر جانے کی اطلاع موصول ہوئی, جہاز کے بلیک باکس کا سو فیصد ڈیٹا محفوظ رہا, بلیک باکس کے مطابق جہاز نے لینڈنگ کی کوئی کوشش نہیں کی, طیارے کا سارا ملبہ اسلام آباد منتقل کر دیا گیا, سیکرٹری سول ایوی ایشن کا کہنا تھا کہ تحقیقات کر رہے ہیں ایک انجن ٹھیک ہونے کے باوجود جہاز حادثے کا شکار کیسے ہو گیا
حویلیاں طیارے حادثے کی تحقیقات میں بڑی پیش رفت سامنے آ گئی
Jan 12, 2017 | 19:27