تفصیلات کے مطابق سمبڑیال میں ڈاکٹر شمش الدین نے سرجیکل کمپلیکس ہیئر ٹرانسپلانٹ اینڈ لیزر سنٹر قائم کر رکھا ہے جہاںپر ان ٹر ینڈعملہ کا م کر رہا ہے سمبڑیال کے محلہ مغل ٹاؤن کی رہائشی کو چسٹ انفیکشن تھا کہ اس کے لواحقین اس کو لے کر ڈاکٹر شمش الدین کے پاس آئے تو ڈاکٹر نے بغیر لیڈی ڈاکٹر کے انفیکشن والی جگہ پر آپریشن کرنے کی بجائے دوسری جگہ پر آپریشن کر دیا جس کے نتیجہ میں وہ مزید بیمار ہو گئی ،چنانچہلڑکی کے لواحقین نے ڈاکٹر سے احتجاج کیا تو ڈاکٹر شمش الدین ان سے مافیا مانگتا رہا ، تاہم اطلاع ملنے پر پولیس تھانہ سمبڑیال ڈاکٹر کو پکڑ کر تھانے لے گئی ، واضح رہے کہ مذکورہ ہسپتال پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن سے رجسٹرڈ بھی نہیں ہے،جبکہ حکومت نے کوالیفائیڈ نرسنگ سٹاف کے بغیر کسی بھی عورت کے آپریشن کرنے پر پابندی لگا رکھی ہے۔
نجی ہسپتال کے ڈاکٹر نے نوجوان لڑکی کاغلط آپریشن کر دیا
Jan 12, 2019 | 21:51