نیلم جہلم ہائیڈرل پاور پراجیکٹ انتظامیہ کی جانب سے موصولہ اطلاعات کے مطابق 14 جنوری کو بوقت صبح 09:00بجے نوسیری سے تقریباََ 600کیومکس پانی چھوڑا جائے گا۔اس دوران دریائے نیلم میں پانی کا بہاؤ معمول سے زیادہ ہوگا۔ جس بنا پر دریا کے نزدیک آبادی کے مکینوں کو مطلع کیا جاتا ہے کہ وہ دریاکے قریب ہر گز نہ جائیں۔اس کے علاوہ شہر سے ملحقہ آبادی کو بھی متنبہ کیا جاتا ہے کہ دریا کے قریب جانے سے اجتناب کریں تاکہ کسی بڑے حادثہ سے بچا جاسکے۔ اس سلسلہ میں متعلقہ ایس ایچ اوز کو بھی اپنے تھانہ کی حدود میں موبائل گشت یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے
14 جنوری کو بوقت صبح 09:00بجے نوسیری سے تقریباََ 600کیومکس پانی چھوڑا جائے گا، انتظامیہ نیلم جہلم ہائیڈرل پاور پراجیکٹ
Jan 12, 2019 | 22:33