تھر میں کوئلہ کے ذخائر سے آئندہ 200 سال تک ایک لاکھ میگا واٹ بجلی پیدا کی جاسکتی ہے۔ سندھ اینگرو کول مائننگ کمپنی(ایس ای سی ایم سی) کے چیف ایگزیکٹو شمس الدین شیخ نے کہا ہے کہ کمپنی تھر میں کوئلے سے سستی بجلی پیدا کرنے کے لئے شروع کئے گئے منصوبہ کو تین مراحل میں مکمل کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ منصوبہ کے پہلے مرحلہ میں کوئلہ سے بجلی پیدا کرنے والے 330 میگا واٹ پیداواری صلاحیتوں کے حامل دو پاور پلانٹس کی تنصیب کا کام جاری ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ منصوبہ کے دوسرے مرحلے میں کوئلے کی کان کی پیداوار کو 7.6 ملین ٹن سالانہ تک توسیع دی جائے گی اور 330 میگا واٹ بجلی پیدا کرنے والے دو مزید پاور پلانٹس لگائے جائیں گے۔ اسی طرح منصوبہ کے تیسرے مرحلے میں کان سے کوئلے کی پیداوار کو 33 ملین ٹن سالانہ تک بڑھایا جائے گا جس سے کوئلے سے بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت کے مزید اضافہ سے بجلی کی مجموعی پیداوار کو 3960 میگا واٹ تک بڑھایا جائے گا۔
تھر میں کوئلہ کے ذخائر سے 200 سال تک ایک لاکھ میگا واٹ بجلی پیدا کی جاسکتی ہے۔
Jun 12, 2018 | 11:13