ڈیملر کا 8 لاکھ مرسیڈیز گاڑیاں واپس بلانے کا فیصلہ

Jun 12, 2018 | 13:14

جرمنی کی حکومت نے کار ساز ادارے ڈیملر کو اپنی تیار کردہ تقریباً 8 لاکھ مرسیڈیز گاڑیاں فوری واپس بلانے حکم دے دیا ۔جرمن نشریاتی ادارے کے مطابق یورپ بھر سے واپس بلائی جانے والی ان مرسیڈیز کاروں کی تعداد 7 لاکھ 74 ہزار بنتی ہے۔ اس کی وجہ ان گاڑیوں کے انجنوں سے زہریلی گیسوں کے اخراج کی پیمائش کرنے والے وہ غیر قانونی آلات ہیں، جو دانستہ لگائے گئے تھے اور جو غلط نتائج بتاتے ہیں۔ ڈیملر کو اب ان گاڑیوں میں اس غلطی کی اصلاح کرنا پڑے گی۔ کئی بڑے یورپی کار ساز اداروں کو اسی طرح کے آلات کی وجہ سے ایک وسیع تر سکینڈل کا سامنا ہے۔

مزیدخبریں