ٹی 20 ورلڈ کپ : امریکا کا بھارت کو جیت کیلئے 111 رنز کا ہدف

Jun 12, 2024 | 21:29

آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 کے 25ویں میچ میں امریکا نے بھارت کو جیت کیلئے 111 رنز کا ہدف دے دیا۔ نیویارک کے نساؤ کاؤنٹی انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جانیوالے آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے 25 ویں میچ میں بھارت کے کپتان روہت شرما نے ٹاس جیت کر امریکی کپتان ایرون جونز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی، تاہم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے امریکا نے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر110 رنز بنائے۔ دونوں ٹیمیں ایونٹ میں دو، دو میچز جیت چکی ہیں اور آج اپنا تیسرا میچ کھیل رہی ہیں، آج کا میچ جیتنے والی ٹیم سپر 8 کیلئے کوالیفائی کرجائے گی۔

مزیدخبریں