ایسوسی ایشن آف سکول اینڈ کالج لیڈرز کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ملالہ یوسفزئی کا کہنا تھا کہ وہ آکسفورڈ یونیورسٹی میں اعلیٰ تعلیم کیلئے اپلائی کرچکی ہیں جس کے بعد انہیں ایک برطانوی یونیورسٹی کی طرف سے داخلے کی مشروط پیشکش کی گئی ہے ،،، ملالہ نے بتایا کہ یونیورسٹی کی جانب سے شرط رکھی گئی ہے کہ اگر میں اپنے اے لیول کے امتحان میں تین اے گریڈ لیتی ہوں ، تو ہی مجھے سیاست، فلسفہ اور معیشت پڑھنے کیلئے داخلہ دیا جائے گا،،،، میرے امتحانات سر پر ہیں اور اپنا کام بھی جاری رکھنا ہے جو بہت مشکل امر ہے ،، لیکن پھر بھی مجھے امتحان میں اچھے نمبر حاصل کرکے یونیورسٹی میں داخلہ حاصل کرنا ہے۔
نوبیل انعام یافتہ پاکستانی طالبہ ملالہ یوسفزئی کو برطانیہ کی ایک یونیورسٹی کی جانب سے مشروط طور پر داخلہ دینے کی اجازت دے دی گئی
Mar 12, 2017 | 14:57