اٹلی میں بے رحم شخص نے سڑک پر سوئے ہوئے بے گھر آدمی کو غیرت کے نام پر پٹرول چھڑک کر زندہ جلا دیا،

Mar 12, 2017 | 15:45

یہ افسوسناک واقعہ جنوبی اٹلی کے شہر پالیرمو میں پیش آیا جہاں 45 سالہ مار سیلو کیمینو نامی بے گھر شخص سان فرانسسکو مشن کے باہر سو رہا تھا کہ اسی دوران ایک شخص جس نے سیاہ لباس اور سر پر ٹوپی اوڑھی ہوتی ہے آتا ہے اور ہاتھ میں پکڑی ہوئی آتش گیر مادے کی بالٹی اس پر ڈال دیتا ہے،،، آتش گیر مادے کی بالٹی اپنے اوپر گرنے کے بعد اس سے پہلے کہ بے گھر آدمی اٹھتا بے رحم شخص نے آتش گیر مادے کو لائٹر سے شعلہ دکھادیا جس کے نتیجے میں’’ مار سیلو کیمینو‘‘ زندہ جل گیا،،، اطالوی جریدے کے مطابق پولیس نے نزدیکی پٹرول پمپ پر کام کرنے والے 45 سالہ شخص ’’جوزف پیکورارو‘‘ کو قتل کے شبہ میں گرفتار کیا جس نے پولیس کو دیے گئے بیان میں بے گھر شخص کو زندہ جلانے کا اعتراف کرلیا۔ ملزم نے پولیس کے روبرو اعتراف کیا کہ اسے شک تھا کہ مرنے والے شخص کے اس کی بیوی کے ساتھ تعلقات تھے جس کی وجہ سے یہ انتہائی اقدام اٹھایا۔

مزیدخبریں