دبئی میں خوبصورت اور لگژری گاڑیوں کا میلہ سج گیا ہے،،، دبئی انٹرنیشنل موٹر شو دوہزار پندرہ میں دنیا بھر سے ایک سو سے زائد کمپنیاں شریک ہیں، اس سال موٹر شو میں مختلف کمپنیوں کی جانب سے گاڑیوں کے انیس نئے ماڈلز متعارف کرائے جارہے ہیں جبکہ ایک سو انتالیس گاڑیوں کے نئے ماڈلز پہلی بار دبئی کے شہریوں کو دیکھنے کو ملیں گے، اس دبئی موٹر شو کو مشرق وسطیٰ کے سب سے بڑے موٹرشو کا درجہ دیا جارہا ہے،،، بزنس انسائیڈرز کیمطابق دبئی موٹر شو گاڑیاں بنانیوالی کمپنیوں کیلئے ایک بڑے پلیٹ فورم کی حیثیت اختیار کرچکا ہے۔
لگژری گاڑیوں کے شوقین افراد ہوجائیں تیار کیونکہ مہنگی اور چمچماتی گاڑیوں کے ساتھ دبئی میں انٹرنیشنل موٹر شو دوہزار پندرہ کا آغاز ہوگیا ہے
Nov 12, 2015 | 17:41