لاہور میں چودہ سالہ لڑکی سے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا ۔تفصیلات کے مطابق لاہور میں تھانہ نواب ٹاﺅن کی حدود میں14 سالہ لڑکی سے اجتماعی زیادتی کا واقعہ پیش آیا ۔متاثرہ لڑکی کے ورثا نے کہا کہ دوروز قبل ثریا کو بااثر افراد نے مبینہ طور پر اغوا کیا تھا۔ تین افراد نے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد ثریا پر تشدد بھی کیا۔لواحقین نے الزام عائد کیا کہ پولیس نے بااثر افراد کے کہنے پر مرکزی ملزم کو چھوڑ دیاجبکہ پولیس نے بچی کو میڈیکل ٹیسٹ کئے بغیر گھر بھیج دیا۔لواحقین کے مطابق پولیس کارروائی کے بجائے معاملے کو رفع دفع کرنے پر زور دے رہی ہے۔
لاہور میں 14سالہ لڑکی سے اجتماعی زیادتی
Oct 12, 2018 | 16:00