پنجاب حکومت نے نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو اڈیالہ جیل سے پیرول پر رہا کردیا ہے، رات گئے جاتی عمرا پہنچ گئے

Sep 12, 2018 | 06:50

پیرول پر رہائی کے دوران نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر جاتی امراء تک محدود رہیں گے،تینوں افراد اڈیالہ جیل سے شہباز شریف کے ہمراہ نور خان ائیر بیس پہنچے جہاں سے وہ خصوصی طیارے کے ذریعے لاہور پہنچے اور وہاں سے جاتی عمرا چلے گئے، شہباز شریف کی جانب سے محکمہ داخلہ پنجاب کو نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن ریتارڈ صفدر کو پانچ دن کے لئے پیرول پر رہا کرنے کی درخواست دی گئی تھی۔ تاہم انہیں بارہ گھنٹے کی پیرول پر رہا کرنے کا نوٹیفیکیشن جاری کیا گیا،،اس موقع پر مریم نواز نے اپیل کی کہ قوم والد کے درجات کی بلندی کے لئے دعا کرے۔مریم نواز کا کہنا تھا کہ بہت افسوس ہے کہ والدہ کی زندگی کے آخری لمحات میں اُن کے ساتھ نہیں تھی۔
انہوں نے مزید کہا کہ والد کے انتقال کی خبر کے بعد جیل میں رہنا بہت تکلیف دہ ہوگیا تھا۔

مزیدخبریں