شہباز شریف کے رول آف ممبر پر دستخط کے لئے پکارے جانے پر شیر آیا کے نعرے لگ گئے۔

Aug 13, 2018 | 15:12

قومی اسمبلی میں مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں محمد شہباز شریف کے رول آف ممبر پر دستخط کے لئے پکارے جانے پر ایوان میں دیکھو دیکھو کون آیا، شیر آیا، شیر آیا کے نعرے لگائے جبکہ مسلم لیگ (ن) کے ایک نومنتخب رکن نے نواز شریف اور مریم نواز کی تصاویر کا پوسٹر بھی ایوان میں لہرایا۔ قومی اسمبلی کے اجلاس میں جب میاں محمد شہباز شریف کا نام رول آف ممبر پر دستخط کے لئے پکارا گیا تو اس دوران مسلم لیگ (ن) کے اراکین نے کھڑے ہو کر اور ڈیسک بجا کر ان کا خیرمقدم کیا جبکہ مسلم لیگ (ن) کے ڈاکٹر درشن سمیت دو اراکین نعرے بازی کرتے رہے۔

 

مزیدخبریں