این ڈی ایم اے نے مون سون کے نئے سلسلے کے پیش نظر ملک کے مختلف حصوں میں سیلاب اور اربن فلڈنگ کے پیش نظر الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔ تیز اور مسلسل بارشوں کے باعث خیبر پختونخوا میں گلیشیئرز والے علاقوں میں جھیلیں پھٹنے کا اندیشہ ہے۔این ڈی ایم اے کے نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر (این ای او سی)کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ انڈیا کی ریاستوں گجرات اور ہما چل پردیش میں بننے والے ہوا کے کم دبائو کے نتیجے میں مون سون کا ایک فعال اسپیل متحرک ہو سکتا ہے جس سے ملک کے بیشتر حصوں کے متاثر ہونے کا امکان ہے۔ این ای او سی نے کہا کہ مون سون کے اس نئے سلسلے کے نتیجے میں دریائے سندھ، چناب، راوی اور ستلج میں پانی کے بہا ئومیں اضافہ متوقع ہے جبکہ تونسہ، گڈو، مرالہ، خانکی اور قادرآباد کے مقام پر نچلے سے درمیانے درجے کے سیلاب کا خدشہ ہے۔ مون سون بارشوں کے نتیجے میں تربیلا ڈیم 96 فیصد اور منگلا ڈیم 64 فیصد تک بھر چکے ہیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج سے 15 اگست کے دوران اسلام آباد، راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، سیالکوٹ، سرگودھا، فیصل آباد، ملتان اور خانیوال میں وقفے وقفے سے بارشوں کا امکان ہے جبکہ ساہیوال، لودھراں، مظفرگڑھ، کوٹ ادو، تونسہ، بہاولپور، ڈیرہ غازی خان، راجن پور اور رحیم یار خان میں درمیانی سے تیز بارشیں متوقع ہیں۔ این ای او سی کا کہنا ہے کہ مون سون بارشوں کے باعث پنجاب کے بڑے شہروں میں اربن فلڈنگ کا خطرہ ہے،مسلسل بارشوں کے باعث خیبر پختونخوا میں گلیشیئرز والے علاقوں میں جھلیں پھٹنے کا اندیشہ ہے، خیبر پختونخوا میں قدرتی آفات سے نمٹنے والے صوبائی ادارے پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ تیز اور مسلسل بارشوں کے باعث خیبر پختونخوا میں گلیشیئرز والے علاقوں میں جھلیں پھٹنے کا اندیشہ ہے۔ پی ڈی ایم اے نے چترال اپر اور لوئر، دیر، سوات اور کوہستان اپر کے عوام کو ممکنہ طور پر گلیشیئرز میں موجود جھیلوں کے پھٹنے سے متعلق الرٹ جاری کیا ہے۔ پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ اس دوران متعلقہ اضلاع میں بارشوں کے باعث لینڈ سلائیڈنگ اور مقامی ندی نالوں میں طغیانی کا بھی خدشہ ہے۔پی ڈی ایم اے نے ضلعی انتظامیہ کو حساس مقامات کی نگرانی، بروقت وارننگ اور انخلا کی مشقیں یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔ حکام نے ندی نالوں کے قریب غیر ضروری نقل و حرکت سے گریز اور گاڑیاں تیز بہا والے پانی میں لے جانے سے اجتناب کرنے کی ہدایات بھی کی ہے۔ پی ڈی ایم اے نے ممکنہ صورتحال میں سیاحوں کو خبردار رہنے اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔پی ڈی ایم اے نے کہا کہ عوام کسی بھی ناخوشگوار واقعہ کی اطلاع اور معلومات کے لیے 1700پررابطہ کریں۔
مون سون کے نئے سلسلے کے پیش نظر ملک بھر میں سیلاب اور اربن فلڈنگ کا الرٹ جاری
Aug 13, 2025 | 13:57