لوئر دیر میں مسلح افراد نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں اسکول ٹیچر اور 4 سال کی بچی جاں بحق ہو گئی ۔ پولیس نے قتل کا مقدمہ درج کرکے تفیش شروع کردی۔لوئر دیر میں اسبنڑ کے علاقہ شوڑشنگ میں نامعلوم مسلح افراد نے موٹر سائیکل سواروں پر فائرنگ کردی، واقعہ میں باپ اور بیٹی جاں بحق ہوگئے۔پولیس کے مطابق شوڑشنگ کا رہائشی خالق داد اپنی بیٹی کے ساتھ موٹر سائیکل پر جارہا تھا کہ نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی۔پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ لوئر دیر میں اسبنڑ کے علاقے شوڑشنگ میں پیش آیا، پولیس نے قتل کا مقدمہ درج کرکے ملزمان کی گرفتاری کیلئے کوششیں شروع کردی ہیں۔
لوئردیر:مسلح افراد کی فائرنگ، اسکول ٹیچراور4سالہ بیٹی جاں بحق
Aug 13, 2025 | 14:38