موڈیز کی جانب سے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ کا Caa2 سے بہتر ہو کر Caa1 پر آنا انتہائی خوش آئند ہے۔ وزیراعظم

Aug 13, 2025 | 17:12

وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے بین الاقوامی ادارے موڈیز کی جانب سے پاکستان کی کریڈٹ درجہ بندی میں بہتری پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے معاشی ٹیم کی کوششوں کو سراہا ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ موڈیز کی جانب سے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ CAA2 سے بہتر ہو کر CAA1 پر آنا انتہائی خوش آئند ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ بہتری حکومت کی معاشی پالیسیوں کی درست سمت کا مظہر ہے۔ محمد شہباز شریف نے یقین دلایا کہ حکومتی ٹیم اس ریٹنگ کو مزید بہتر کرنے کے لیے بھرپور محنت کر رہی ہے تاکہ پاکستان کی معیشت کو مستحکم اور مضبوط بنایا جا سکے۔

مزیدخبریں