معرکۂ حق اور یومِ آزادی کی مناسبت سے پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے معروف گلوکار راحت فتح علی خان کی آواز میں نیا ملی نغمہ "پاکستان ہمیشہ زندہ باد" جاری کر دیا۔ یہ نغمہ وطن سے محبت، قربانیوں اور قومی یکجہتی کے جذبے کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہے۔ نغمے میں شہداء کی لازوال قربانیوں کو یاد کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا گیا ہے کہ خون کے آخری قطرے تک وطن کی حفاظت اور سلامتی کے لیے کسی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا۔ ملی نغمے میں پاکستان کی عظمت، عوام کے اتحاد، اور قومی غیرت کو دلکش انداز میں پیش کیا گیا ہے۔ معروف گلوکار کے اس نغمے میں قوم کی بہادری اور شہداء کی قربانیوں کی شاندار داستان بیان کی گئی ہے۔ نغمے میں بہادری، قربانی اور وطن کے وقار کا دلکش امتزاج شامل ہے۔یومِ آزادی کے موقع پر آئی ایس پی آر کا جاری کردہ ملی نغمہ قربانی اور تجدیدِ عہد وفا کا پیکر ہے۔
"پاکستان ہمیشہ زندہ باد" معرکۂ حق اور یومِ آزادی کی مناسبت سے آئی ایس پی آر کا نیا ملی نغمہ جاری۔
Aug 13, 2025 | 17:26