(ویب ڈیسک)امریکی صدر کا ایگزیکٹو آرڈر معطل ہونے کے بعد اب ٹرمپ انتظامیہ دوسرے ہتھکنڈوں پر اتر آئی، کئی ریاستوں میں امیگرنٹس کو تنگ کرنا شروع کردیا، امریکی پولیس نے نیویارک، لاس اینجلس، شکاگو، اٹلانٹا، شمالی کیرولینا اور جنوبی کیرولینا میں گھروں اور کاروباری مراکز کی تلاشی لی، اس دوران دستاویزات نہ رکھنے والے تارکین وطن کو فوری طور پر حراست میں لے لیا گیا۔ امریکی حکام کے مطابق یہ کارروائیاں جرائم پیشہ افراد کے خلاف معمول کے مطابق کی جارہی ہیں لیکن ایسے تارکین وطن کو بھی گرفتار کیا گیا ہے جن کا کوئی مجرمانہ ریکارڈ نہیں ہے، امریکی صدر نے انتظامیہ کی جانب سے امیگرینٹس کے خلاف کارروائیوں کو سراہا ہے، کہتے ہیں کہ غیر قانونی طور پر امریکا میں مقیم مجرموں کے خلاف کریک ڈائون کا وعدہ انتخابی مہم کے دوران کیا تھا، اب امریکا سے منشیات اور اسلحہ فروشوں کے علاوہ دیگر مجرموں کو نکال دیا جائے گا۔ امریکی صدر صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے 26 جنوری کے حکم نامے کے بعد کئی ریاستوں میں بڑے پیمانے پر غیر قانونی مقیم تارکین وطن کے خلاف آپریشن کیا جا رہا ہے اور چھ ریاستوں سے سیکڑوں تارکین گرفتار کر لیے گئے ہیں۔
اب امریکا سے جرائم پیشہ افراد اور مجرموں کو نقالا جائے گا۔ صدرٹرمپ
Feb 13, 2017 | 12:15