نیوزی لینڈ کے خلاف ہوم سیریز میں مایوس کن کارکردگی کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم کی قیادت اور اس کی مینجمنٹ میں تبدیلیوں کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے ٹیم کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لینے کا فیصلہ کیا ہے، جس کے بعد بورڈ تینوں فارمیٹ کے لیے الگ الگ کپتان بنانا چاہتا ہے۔ پاکستان سپر لیگ 8 کے بعد تینوں فارمیٹ میں قیادت کا فیصلہ کیا جائے گا۔ ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ نجم سیٹھی کا شان مسعود کو ون ڈے ٹیم کا نائب کپتان بنانے کا فیصلہ بھی اسی سلسلے تسلسل تھا۔ یاد رہے کہ ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق اور بولنگ کوچ شان ٹیٹ کے معاہدے کی مدت بھی فروری میں مکمل ہوجائے گی۔
نیوزی لینڈ کے خلاف ہوم سیریز میں مایوس کن کارکردگی،کپتان کے لئے خطرے کی گھنٹی بج گئی۔
Jan 13, 2023 | 12:24