سوشل میڈیا اسٹار عبدوروزق کو گرفتاری کے بعد رہائی مل گئی

Jul 13, 2025 | 22:08

تاجکستان کے گلوکار اور سوشل میڈیا اسٹار عبدوروزق کو دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر گرفتاری کے بعد حکام نے رہا کردیا۔ دنیا کے سب سے چھوٹے قد کے گلوکاروں میں سے ایک عبدو روزق کو دبئی کے حکام نے مشروط ضمانت پر رہا کیا ہے، یہ واضح نہیں تھا کہ سوشل میڈیا اسٹار کیخلاف کیا شکایات تھیں تاہم خبروں کے مطابق بگ باس فیم عبدو روزق کو چوری کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔ عرب ذرائع ابلاغ کے مطابق عبدو روزق کو اس شرط پر ضمانت پر رہائی ملی ہے کہ ان سفری پابندی عائد رہے گی، تاہم اس خبر کی آزادانہ ذرائع سے تصدیق نہیں ہوسکی۔ دبئی حکام نے اس حوالے سے تبصرہ کرنے سے انکار کیا ہے جب کہ پولیس کی جانب سے بھی کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا۔ عبدو روزق کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر اسی دوران دبئی میں ایک ایونٹ کی تصویر پوسٹ کی گئی ہے جس میں تاجک گلوکار نظر آرہے ہیں۔ سوشل میڈیا پوسٹ میں عبدو روزق خوش نظر آرہے ہیں، ان کی جانب سے ایونٹ میں ایوارڈ ملنے پر انتظامیہ اور مداحوں کا شکریہ ادا کیا گیا ہے تاہم گرفتاری یا رہائی کے واقعے کا کوئی ذکر نہیں کیا گیا۔ 

مزیدخبریں