افغان فورسزکی جانب سےطورخم بارڈر پربلااشتعال فائرنگ کےبعدکرفیونافذہے

Jun 13, 2016 | 12:46

پاک افغان طور خم بارڈر پر افغان فورسز کی اشتعال انگیزی کے بعد لنڈی کوتل میں کوفیو نافذ ہے۔۔ آمد و رفت مکمل طور پر بند ہے۔۔ جبکہ کسی کو بھی فوج کی جانب سے علاقے میں داخلے کی اجازت نہیں دی جا رہی ۔ پاک افغان ٹرانزٹ ٹریڈ مکمل طور پر معطل ہے، اور امپورٹ ایکسپورٹ کی گاڑیاں واپس کردی گئیں،، ادھر ذرائع کے مطابق واقعے میں تین خاصہ دار اہلکاروں اور بچوں سمیت تیرہ افراد زخمی ہوئے  جن کا علاج ایجنسی ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں ہو رہا ہے، جہاں ایمرجنسی نافذ ہے افغان علاقے سے کچھ عرصہ سے دہشت گرد پاکستان میں داخل ہونے کے لیے طورخم کا راستے آزادانہ طور پر استعمال کرتے رہے ہیں اس غیر قانونی داخلے کو روکنے کے لیے پاکستان کی طرف سے سرحد پر گیٹ کی تعمیر شروع کی گئی تاکہ اس غیر قانونی داخلے کو روکا جاسکے،جس پر افغانستان نے ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کیا اور فائرنگ شروع کر دی۔ پاکستانی سکیورٹی فورسز نے بھرپور جوابی کارروائی کی۔سرحد پر حالات انتہائی کشیدہ ہے اور جانی اور مالی نقصانات بڑھنے کا اندیشہ ہے۔ پاکستان نے سکیورٹی کے تازہ دم دستے کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کے لئے سرحد پر پہنچا دیئے ہیں۔

مزیدخبریں