بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی ایئر فورس کے زیر استعمال روسی ساختہ مگ ستائیس طیارہ جودھ پور میں گر کر تباہ ہو گیا،،فائٹر جیٹ راجستھان کی ایئر بیس سے اڑا ہی تھا کہ اچانک ایک عمارت سے جا ٹکرایا،،طیارے کے ٹکرانے سے عمارت کو شدید نقصان پہنچا ،واقعے میں متعدد افراد زخمی ہوئے جن میں سے دو کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے ،،روسی ساختہ مگ طیاروں کو اڑتے تابوت کہا جاتا ہے ،،گزشتہ صدی کے دوران یہ طیارے سب سے زیادہ حادثات کا شکار ہوئے ہیں ،،حادثات کا شکار ہونیوالے طیاروں میں سب سے زیادہ تعداد بھارتی ایئر فورس کے مگ طیاروں کی ہے ،،ایک محتاط اندازے کے مطابق بھارتی ایئر فورس کے زیر استعمال مگ طیاروں کو ہر ساٹھ دن میں کسی حادثے کا سامنا کرنا پڑتا ہے،روس خود مگ طیاروں کا استعمال ترک کر چکا ہے
بھارتی فضائیہ کا مگ ستائیس طیارہ راجستھان کے شہر جودھپور میں ایک عمارت سے ٹکرا گیا
Jun 13, 2016 | 17:42