امریکا نے اس ملک کو جدید اور مہلک ہتھیاروں کے لیے ٹیسٹنگ گراﺅنڈ بنا رکھا ہے۔ حامد کرزئی

Apr 14, 2017 | 17:12

سابق افغان صدر حامد کرزئی نے صوبہ ننگر ہار میں تازہ ترین امریکی حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغانستان میں امریکی جنگ دہشت گردی کے خلاف نہیں بلکہ امریکا نے پہاڑوں والے اس ملک کو اپنے جدید اور مہلک ہتھیاروں کے لیے ٹیسٹنگ گراﺅنڈ بنا رکھا ہے۔سابق افغان صدر نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ وہ امریکا کی طرف سے ننگر ہار میں جوہری ہتھیارو ں کے بعد سب سے بڑے اور جدید ترین بم کے حملے کی شدید اور سخت ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔امریکا کی طرف سے افغانستان کو اپنے مہلک اور جدید ہتھیاروں کے لئے ٹیسٹنگ گراﺅنڈ بنانا غیر انسانی اور ظالمانہ طرز عمل ہے اور اس کا دہشت گردی کے خلاف جنگ سے کوئی تعلق نہیں۔

مزیدخبریں