قومی سلامتی کے مشیر معید یوسف نے کہا ہے کہ پاکستان افغان قیادت پر زور دیتا رہا کہ وہ طالبان کے ساتھ سیاسی مذاکرات کرکے فوری طور پر سیاسی حل نکالنے کی کوشش کریں تاکہ مزید کشیدگی سے بچا جائے۔خبرایجنسی اے پی کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے مشیر قومی سلامتی نے افغان قیادت سے اپیل کی اور زور دیا کہ پڑوسی ملک افغانستان میں ایک شہر کے بعد دوسرے شہر پر قبضے سے امن عمل کو تیز کرنے کی اشد ضرورت ہے۔معید یوسف نے کہا کہ ‘یقین کیجیے کہ اگر وہ مل کر بیٹھ جاتے ہیں تو وہ کوئی حل نکال پائیں گے اور افغان جو بھی فیصلہ کریں گے ہمیں اس کا احترام ہوگا۔انہوں نے کہا کہ ‘تاریخ ہمیں بری طرح یاد رکھے گی اگر ہم افغانستان کے بحران پر ایک سیاسی حل کے لیے اپنی تمام تر کوششیں بروئے کار نہیں لاتے۔پاکستان کے مؤقف کا دفاع کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان نے ماضی میں افغان امن عمل کے لیے اپنی طرف سے تمام کوششیں کی ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ اس موقع پر ‘ہم صرف یہ پیغام دے سکتے ہیں کہ پاکستان امن کے لیے ضامن نہیں ہوسکتا لیکن ہم سہولت کار ہوسکتے ہیں، ہم جتنا ہوسکے سہولت دیں گے۔
پاکستان افغانستان میں امن اور صرف امن چاہتا ہے; مشیر قومی سلامتی کا دوٹوک اعلان
Aug 14, 2021 | 00:36