کرونا وائرس کو جواز بنا کر مقبوضہ کشمیر میں تاریخی جامع مسجد سمیت تمام بڑی مساجد کو ایک بار پھر بند کر دیا گیا ہے ۔سری نگر کے پائین شہر میں واقع تاریخی جامع مسجد اور شہر میں قائم دیگر مرکزی حیثیت کی مساجد اور خانقاہوں میں جمعہ کے روز ایک بار پھر محراب و منبر خاموش رہے۔ جامع مسجد کے خطیب و امام مولانا احمد سعید نقشبندی نے میڈیا کو بتایا مجھے صبح کے دس بجے ہی اطلاع دی گئی کہ حکام نے کورونا وائرس کے پیش نظر جامع مسجد کو ایک بار پھر بند کر دیا ہے۔کے پی آئی کے مطابق انہوں نے مزید کہا پھر سننے میں آیا کہ درگاہ حضرت بل، خانیار شریف، خواجہ نقشبند صاحب غرض دوسری بڑی مساجد و خانقاہوں میں بھی نماز جمعہ ادا نہیں کی گئی۔قابل ذکر ہے کہ گذشتہ ہفتے جامع مسجد سرینگر کو کم و بیش تین مہینوں کے بعد نمازجمعہ کیلئے کھولا گیا تھا۔۔ یاد رہے کہ گذشتہ ہفتے جامع مسجد سرینگر کو14ہفتوں کے بعد نمازجمعہ کیلئے کھولا گیا تھا۔ انجمن اوقاف جامع مسجد سرینگر نے کہا حکام اور انتظامیہ کی جانب سے کوویڈکی وجہ سے کشمیر کی سب سے بڑی عبادتگاہ مرکزی جامع مسجد سرینگر سمیت آثار شریف درگاہ حضرت بل، روحانی مرکز خانقاہ معلی ، آستانہ عالیہ حضرت مخدوم اور دیگر مرکزی مقامات کو نماز جمعہ کی ادائیگی کیلئے بند کیا ہے۔
مقبوضہ کشمیر :کرونا وائرس کو جواز بنا کرمودی سرکارنے جامع مسجد سمیت تمام بڑی مساجد بندکردیں
Aug 14, 2021 | 13:20