رواں مالی سال 2018-19ءکے ابتدائی پانچ مہینوں میں جولائی سے نومبر کے دوران سمندر پار مقیم پاکستانیوں کی جانب سے بھیجی گئی ترسیلات زر کی شرح میں 12.5 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کی رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال میں جولائی تا نومبر 2018ءکے دوران سمندر پار مقسیم پاکستانیوں نے 9.028 ارب ڈالر کی ترسیلات زر کی ہیں جبکہ گزشتہ مالی سال میں جولائی سے نومبر 2017ءکے دوران سمندر پار مقیم پاکستانیوں نے 8.021 ارب ڈالر کی ترسیلات زر کی تھیں اس طرح گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں جاری مالی ال کے دوران سمندر پار مقیم پاکستانیوں کی جانب سے پاکستان بھیجی جانے والی رقوم کی شرح میں 12.5 فیصد یعنی 1.007 ارب ڈٓلر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیاہے ۔اس بی پی کے اعداد وشمار کے مطابق رواں مالی ال میں سعودی عرب سے سب سے زیادہ 2.152 ارب ڈالر بھیجے گئے ہیں جبکہ دوسرے نمبر پر متحدہ عرب امارات سے 1.95 ارب ڈالر اور تیسرے نمبر پر امریکا سے بھیجی گئی 1.393 ارب ڈالر کی ترسیلات زر رہی ہیں ۔ اس طرح ملائیشیاءسے بھیجی جانے والی ترسیلات زر میں بھی نمایاں اضافہ سے ترسیلات زر کا حجم 616 ملین ڈالر تک پہنچ گیا۔ اسی طرح برطانیہ سے بھیجی گئی ترسیلات زر میں بھی نمایاں اضافہ سے ان کا حجم 1.286 ارب ڈالر تک پہنچ گیا ہے۔
سمندر پار مقیم پاکستانیوں کی جانب سے بھیجی گئی ترسیلات زر میں 12.5 فیصد اضافہ
Dec 14, 2018 | 11:33