سونا فی تولہ400روپے مہنگاہوگیا

Dec 14, 2018 | 22:50

عالمی گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میںمزید4ڈالرکی کمی کے باوجود مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سوانا400 روپے مہنگاہوگیا،جس کے نتیجے میں ملکی سطح پر سونے کی قیمت تاریخ کی نئی بلندترین سطح پر پہنچ گئی۔آل کراچی صراف اینڈ جیولرزایسوسی ایشن کے مطابق عالمی گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میںمزید 4ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی ،جس کے نتیجے میں فی اونس سونے کی قیمت 1243 ڈالرسے گھٹ کر1239ڈالرہوگئی ۔کراچی،حیدرآباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میںفی تولہ سونے کی قیمت میں مزید400روپے اور دس گرام سونے کی قیمت میں343روپے کا اضافہ ریکارڈ کیاگیا،جس کے نتیجے میںفی تولہ سونے کی قیمت65800روپے سے بڑھ کر66200روپے اور دس گرام سونے کی قیمت56413روپے سے بڑھ کر 56756 روپے ہوگئی۔جمعہ کوچاندی کی فی تولہ  اوردس گرام قیمت میںاستحکام رہا ،جس کے نتیجے میںچاندی کی فی تولہ قیمت880.00روپے اوردس گرام چاندی کی قیمت754.45روپے پرمستحکم ہوگئی۔

 

مزیدخبریں