ہم عوام کو مزید مشکلات کا شکار ہوتے نہیں دیکھ سکتے۔ترجمان پنجاب حکومت

Dec 14, 2022 | 11:59

( عرفان جمیل ڈوگر)ترجمان وزیراعلٰی و پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ کا ٹویٹ. امپورٹڈ حکومت میں ملک مسلسل تنزلی کی طرف سفر کر رہا ہے۔ترجمان پنجاب حکومت گزشتہ چند ماہ میں لاکھوں لوگ بےروزگار ہوچکے ہیں اورخوراک کے بحران کا خطرہ ہے۔مسرت جمشید چیمہ ہم عوام کو مزید مشکلات کا شکار ہوتے نہیں دیکھ سکتے۔ترجمان پنجاب حکومت فوری الیکشن ہی معاشی و سیاسی استحکام کا ضامن ہیں ۔ انٹرن شپ پر لگائے گئے وزیر خارجہ سیر سپاٹوں پر عوام کے پیسے خرچ نہ کریں۔ترجمان پنجاب حکومت نااہل وزراء بچہ کھچا خزانہ اپنی عیاشیوں اور ناکام دوروں پر خرچ کر رہے ہیں۔ چند روز میں متنجن حکومت کے اتحادیوں کا شیرازہ بکھرتا نظر آئے گا۔ الیکشن کراؤ ملک بچاؤ مہم کے تحت آج پی پی170 سے ملک ظہیر کھوکھر کی قیادت میں ریلی نکالی جائے گی۔ ریلی کا آغاز واپڈا ٹاؤن میں ابوبکر گول چکر سے ہوگا۔ عوام نے گزشتہ روز پی پی 159 اور 167کی ریلیوں میں شرکت کر کے امپورٹڈ حکومت کے خلاف اپنا فیصلہ دے دیا ہے۔ انشاءاللہ 17 دسمبر بروز ہفتہ پاکستان تحریک انصاف لبرٹی چوک پر بھرپور احتجاجی مظاہرہ کرے گی۔ چیئرمین عمران خان بذریعہ ویڈیو لنک کارکنان کو اہم سیاسی لائحہ عمل سے آگاہ کریں گے۔ترجمان پنجاب حکومت

مزیدخبریں