ملک بھر میں گرمی کی شدید لہر نے جہاں روزہ داروں کو نڈھال کر کے رکھ دیا،وہیں ملتان کی سوغات آم بھی سن برن کا شکار ہوگیا

Jun 14, 2016 | 15:09

گرمیوں میں پھلوں کا بادشاہ آم اپنے ذائقے کی وجہ سے ہر خاص وعام کا مرغوب پھل ہے، مگر ملتان کے آموں کی بات ہی کیا ہے، ملتان کے آم کا ذکر ہوتے ہی منہ میں رس گھل جاتا ہے، ملک بھر خصوصاء گرمی کے حوالے سے مشہور ملتان میں پارہ سینتالیس ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچا تو چرند پرند اور انسانوں کے ساتھ آم بھی متاثر ہوئے بغیر نہ رہا،،زرعی ماہرین کے مطابق آم پینتالیس ڈگری سینٹی گریڈ تک درجہ حرارت برداشت کرسکتا ہے، پارہ سینتالیس ڈگری سینٹی گریڈ سے اوپر جانے پر آم سن برن کا شکار ہوگیا ہے، جبکہ فروٹ فلائی کی وجہ سے بھی آم کی پیداوار متاثر ہو رہی ہے، فروٹ فلائی پھل کے پک کر تیار ہو جانے پر حملہ آور ہوتی ہے، ماہرین کا دعوٰی تھا کہ اس سال آم کی پیداوار سولہ لاکھ ٹن تک ہو گی، مگر شدید گرمی نے معاملے کو پلٹ کر رکھ دیا ہے ۔

مزیدخبریں