کرونا وائرس: یورپ نے ویکسین بننے سے قبل ہی خرید لی

Jun 14, 2020 | 17:29

مریکی بائیو فارما سیوٹیکل کمپنی ایسٹرا زینیکا نے کرونا وائرس کے خلاف اپنی ممکنہ ویکسین کی فروخت کا معاہدہ کرلیا، معاہدہ یورپی ممالک کے ساتھ کیا گیا ہے جس کے تحت کمپنی ویکسین کی 40 کروڑ سے زائد خوراکیں یورپ کو فراہم کرے گی۔ خیال رہے کہ یورپی ممالک فرانس، جرمنی، اٹلی اور نیدر لینڈز نے ایک انکلوژو ویکسین الائنس بنا رکھا ہے جس کا مقصد ہے کہ ویکسین بنتے ہی اسے جلد از جلد تمام رکن ممالک کے لیے حاصل کیا جائے۔ یورپ کے علاوہ بھی دنیا کے کئی ممالک ویکسین بننے سے قبل ہی اسے خریدینے میں دلچسپی رکھتے ہیں۔ کمپنی ویکسین کی مینوفیکچرنگ میں اضافے پر غور کر رہی ہے، اس کی فراہمی ممکنہ طور پر سنہ 2020 کے آخر تک شروع ہوجائے گی۔ ایسٹرا زینیکا اس ویکسین کی 2 ارب خوراکیں بنانے کا ارادہ رکھتی ہے جبکہ امریکا کی جانب سے مزید 10 کروڑ خوراکیں بنانے کے لیے 1.2 ارب ڈالر کی ادائیگی کا معاہدہ پہلے ہی طے پاچکا ہے۔ ویکیسن کے تجرباتی مراحل جاری ہیں اور کمپنی کے ترجمان کے مطابق یہ رواں برس موسم خزاں کے اختتام تک مکمل ہوجائیں گے۔

مزیدخبریں