بالی وڈ اداکار سُشانت سنگھ راجپوت نے خودکشی کرلی

Jun 14, 2020 | 20:09

بولی وڈ اداکار 34 سالہ سشانت سنگھ راجپوت کی جانب سے 14 جون کی دوپہر کو خودکشی کی خبر نے بھارت سمیت دنیا بھر میں ان کے مداحوں کو غمزدہ کردیا۔سشانت سنگھ راجپوت نے بھارتی ریاست مہاراشٹر کے دارالحکومت ممبئی کے پرتعیش علاقے ویسٹ باندرا میں اپنی رہائش گاہ پر اپنے دوستوں اور ملازمین کے ساتھ رہنے کے باوجود اپنی زندگی کا خاتمہ کیا۔پولیس کو تاحال ان کی رہائش گاہ سے ان کی جانب سے لکھا جانے والا کوئی آخری خط نہیں ملا، تاہم پولیس کو ان کی رہائش گاہ سے ان کے علاج و معالجے کے دستاویزات ملے ہیں جن سے عندیہ ملتا ہے کہ وہ ڈپریشن کا علاج کروا رہے تھے۔اداکار کے قریبی دوستوں کے ذرائع کا کہنا تھا کہ وہ گزشتہ چند ماہ سے ڈپریشن اور ذہنی دباؤ کا شکار تھے، تاہم ان کی پریشانی میں کورونا کے باعث لاک ڈاؤن ہونے کے باعث اضافہ ہوا۔

مزیدخبریں