اسلام آباد کے علاوہ گجرات، لالہ موسی اور منڈی بہاؤالدین سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں رات گئے ہونے والی بارش سے موسم تبدیل ہوگیا،جبکہ مظفرآباد اور گردونواح میں بارش اور پہاڑوں پر ہونے والے ہلکی برفباری سے علاقے میں سردی میں اضافہ ہوگیا، محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں بارشوں کا یہ سلسلہ آئندہ چوبیس گھنٹوں تک جاری رہے گا اور مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، مردان ڈویژن میں بارش کا امکان ہے، جبکہ راولپنڈی، سرگودھا، گوجرانوالہ، لاہور ڈویژن، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بھی چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کےساتھ بارش ہوسکتی ہے
راولپنڈی، مظفرآباد، لالہ موسیٰ خان اور منڈی بہاؤالدین سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں تیزہواؤں کیساتھ بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا
Oct 14, 2015 | 12:19