پاکستان میں برطانوی ہائی کمیشن کے ترجمان نے سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو پاکستان کے حوالے کئے جانے کے حوالے سے مختلف سولات پر ایک بیان جاری کیا ہے۔ برطانوی ہائی کمیشن کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پاکستان سے انصاف اور احتساب پر مثبت اور تعمیری تعلقات موجود ہیں، پاکستان اور برطانیہ میں قیدیوں کے تبادلے کا باضابطہ معاہدہ موجود نہیں ہے تاہم مجرموں کی تحویل کے لئے پاکستان کو برطانیہ سے قانونی تقاضوں کے مطابق درخواست کرنا ہوگی، چند روز قبل سپریم کورٹ نے وفاقی حکومت کو حکم دیا تھا کہ اسحاق ڈار کو 10 روز کے اندر ملک میں واپس لانے کے لیے اقدامات کرے ، وفاقی حکومت نے عدالتی احکامات پر عمل درآمد کرتے ہوئے سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور ان کی اہلیہ کا پاسپورٹ منسوخ کر دیا تھا جس کے بعد سے وہ بغیر پاسپورٹ کے برطانیہ میں رہ رہے ہیں۔
برطانیہ نے سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو پاکستان ڈی پورٹ کرنے کی درخواست مسترد کر دی
Sep 14, 2018 | 22:49