مدینہ منورہ میں جشنِ آزادی کی پر وقار تقریب — چوہدری احسان الحق باجوہ اور معزز شخصیات کی خصوصی شرکت

Aug 15, 2025 | 21:59

مدینہ منورہ !! نمایندہ نوائے چیرمین (نیا سفر فاؤںڈیشن ) محترم جناب چوہدری کاشف نواز رنداھاوا صاحب کی جانب سے مدینہ منورہ ایک پر وقار تقریب جشن آزادی کے پروگرام کا اہتمام کیا گیا ۔ جس کے مہمان خصوصی وفاقی پارلیمانی سیکرٹری اوورسیز پاکستانی وانسانی حقوق وسائل) س ممبر قومی اسمبلی چوہددی احسان الحق باجوہ صاحب تھے۔ جس میں خصوصی شرکت فوکل پرسن وزیر اعظم یوتھ پروگرام و مرکزی سیکرٹری جنرل مسلم لیگ ن سعودی عرب ملک منظور حسین اعوان صاحب نے کی تھی اس موقع پر صدر مسلم لیگ ن مدینہ منورہ جاوید اقبال بٹ صاحب ۔چوہدری اسد اللہ باجوہ صاحب ۔محمد شاہد کلیار صاحب محمد عظیم علی اور دیگر اصحاب و دوست خصوصی طور مدعو تھے اور تقریب کی شان تھے ۔۔ وفاقی پارلیمانی سیکرٹری اوورسیز پاکستانی وانسانی حقوق وسائل) چوہددی احسان الحق باجوہ صاحب نے ساتھیوں کے ہمراہ جشن آزادی کا کیک کاٹا اور ملک و قوم کے لیے نیک تمناؤں اور نیک خواہشات کا اظہار کرتے ھوئے بانیان پاکستان کی قربانیوں اور جہدو جہد سے معرض وجود میں آیا تھا حصول پاکستان کی جہدوجہد سے تکمیل پاکستان کے سفر پر گامزن کہ معززین نے متعلق تفصیلی خطاب کیا بعد ازاں مسجد نبوی میں وفد کہ ھمراہ پاکستان کی ترقی امن و امان اور بھائی چارہ اور پاکستان اور پاکستانی عوام کی خوشحالی اور صحت سلامتی کہ لئے دعائیں مانگیں

مزیدخبریں