مدینہ منورہ !! نمایندہ نوائے وقت ایوانِ صدر اسلام آباد میں ایک پروقار تقریب منعقد ہوئی، جس میں سول اور عسکری شخصیات کو اعلیٰ اعزازات سے نوازا گیا۔ اس موقع پر وزیرِ اعظم پاکستان میاں شہباز شریف کے سیکریٹری برائے سیاسی امور مراد خان کو اعلیٰ سول اعزاز نشانِ امتیاز عطا کیا گیا۔ مراد خان کو یہ اعزاز ان کی سیاسی خدمات کے اعتراف میں دیا گیا۔ اس موقع پر جاوید اقبال بٹ، صدر مسلم لیگ ن مدینہ منورہ ریجن، عہدیداران اور کارکنان نے دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ مراد خان وزیرِ اعظم کے قریبی اور قابلِ فخر ساتھی ہیں، جو کارکنان کے لیے بھی باعثِ فخر ہیں۔
مراد خان کو نشانِ امتیاز — مسلم لیگ ن مدینہ منورہ کی جانب سے مبارکباد
Aug 15, 2025 | 22:50