عمران خان کی اہلیہ ریحام خان کی ڈگری پر بھی شک کے بادل منڈلانے لگے، برطانوی اخبار ڈیلی میل نے دعوی کیا ہے کہ ریحام خان نے جس کالج سے براڈ کاسٹ جرنلزم کی ڈگری لی وہ یہ کورس پڑھاتا ہی نہیں ہے۔
نارتھ لنیڈسے کالج کے ترجمان نے اخبار کو بتایا کہ ریحام خان نامی کسی طالبہ کا ریکارڈ کالج میں موجود نہیں اورنا ہی اس نام کی کسی طالبہ نے کبھی کالج میں داخلہ لیا۔
ترجمان کا یہ بھی کہنا تھا کہ نارتھ لینڈسے کالج میں براڈ کاسٹ جرنلزم کا کورس موجود ہی نہیں،ریحام خان بی بی سی میں بطوربراڈکاسٹ جرنلسٹ فرائض انجام دیتی رہی ہیں۔
ریحام خان کی ڈگری کی خبردینے والے برطانوی صحافی نے ہی عمران خان اور ریحام خان کی شادی کی خبر سب سے پہلے بریک کی تھی۔
ریحام خان نے جس کالج سے براڈکاسٹ جرنلزم ڈگری لی وہ کالج براڈکاسٹ جرنلزم کا کورس کراتا ہی نہیں۔ برطانوی اخبار کا دعوی
Jul 15, 2015 | 12:26