جرنلزم میں ڈگری حاصل کرنے کا دعویٰ نہیں کیا , بے بنیاد پراپیگنڈہ مجھے اور میرے خاندان کو خوفزدہ نہیں کرسکتا: ریحام خان

Jul 15, 2015 | 17:20

میڈیا کو جاری اپنے آفیشل بیان میں ریحام خان کا کہنا تھا کہ گرمسبائی انسٹی ٹیوٹ میڈیا سینٹر سے براڈکاسٹ میڈیا کا ڈپلومہ کیا ،کبھی براڈکاسٹ جنرلزم کی ڈگری کا دعویٰ نہیں کیا ، بے بنیاد پراپیگنڈہ انہیں اور ان کے خاندان کو خوفزدہ نہیں کرسکتا،خبر میں رپورٹر کی جانب سے محنت نظر نہیں آئی ، انہوں نے کہا کہ بی اے کرنے کے بعد ایک سال کاڈپلومہ کیا ، یہ ڈپلومہ تئیس جون دو ہزار چھے میں مکمل کیا ، جناح کالج یونیورسٹی آف پشاور سے بی اے کیا ، انہیں وضاحت دینے کی ضرورت نہیں تھی تاہم آفشیل بیان معاملہ ختم کرنے کیلئے جاری کیا، ریحام خان نے کہا کہ اس وقت جب پاکستان برطانوی حکام کی جانب اہم کیس پر پیش رفت کی توقع کر رہا ہے، ڈگری کا غیر ضروری معاملہ اٹھانا تشویش ناک ہے،میڈیا کو ان گمراہ کن خبروں میں نہیں آنا چاہیے، اور ان معاملات پر توجہ دینی چاہیے جو نیا پاکستان بنانے میں مدد دے ، کپتان کی اہلیہ نے کہا کہ اس قسم کے معاملات کا مقصد عوام کو اصل مسائل سے گمراہ کرنا ہوتا ہے، ایسے بے بنیاد الزامات انہیں مسائل کے حل کیلئے آواز بلند کرنے سے نہیں روک سکتے -

مزیدخبریں