طور خم بارڈر پر گیٹ کی تعمیر پر افغانستان آپے سے باہر ہو گیا ۔۔ بلا اشتعال فائرنگ کا سلسلہ رکنے کا نام ہی نہیں لے رہا۔۔ افغان فورسز آپے سے باہر ہیں ۔ اور مسلسل بلااشتعال فائرنگ کر رہی ہیں ۔ جس سے ابتک بیس سے زائد پاکستانی اہلکار اور شہری زخمی ہو چکے ہیں ۔ جن میں بچے بھی شامل ہیں ۔ پاک افغان سرحد پر صورتحال کشیدہ ہے۔ طور خم گیٹ آمد و رفت کے لئے بند ہے۔ سرحد کے دونوں اطراف گاڑیوں کی لمبی لائنیں لگی ہوئی ہیں۔ سرحد عبور کرنے والے افراد بھی پھنسے ہوئے ہیں۔ کشیدگی کے پیش نظر اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ ہے، بارڈر پر سیکیورٹی ہائی الرٹ ہے جبکہ اطراف میں کرفیو نافذ کر کے قریبی آبادی کو خالی کرا لیا گیا ہے،اورکزئی ایجنسی کے اطراف میں بھی بارڈر پر افغانستان نے اپنی فورسز بڑھا دی ہیں ۔۔ ادھر پاک فوج کی جانب سے بااشتعال فائرنگ اور گولہ باری کا موثر جواب دیا جا رہا ہے۔۔ لنڈی کوتل میں کرفیو کے خاتمے کے بعد حالات مکمل طور پر معمول پر آ چکے ہیں ۔۔جبکہ علاقے میں فورسز کی اضافی نفری بھی تعینات ہے،
طور خم بارڈر پرحالات4روز بھی کشیدہ ہیں
Jun 15, 2016 | 13:33