اورلینڈو حملے کے بعد ہیلری کلنٹن کی ٹرمپ پر برتری کم ہونا شروع ہو گئی ہے،امریکہ میں کیے گئے پانچ روزہ سروے کے نتائج کے مطابق ہیلری کلنٹن کو 44 اعشاریہ 6 فیصد ووٹرز اور ڈونلڈ ٹرمپ کو33 فیصد ووٹرز کی حمایت حاصل ہے،،پانچ روز قبل ہیلری کو ٹرمپ کے خلاف 13 پوائنٹس کی برتری حاصل تھی جو اب کم ہو کر 11 اعشاریہ 6 پوائنٹس رہ گئی ہے ۔ سروے کے دوران 22 فیصد ووٹرز کا کہنا تھا کہ وہ ہیلری اور ٹرمپ دونوں کی حمایت نہیں کریں گے،،اورلینڈو حملے کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر مسلمانوں کی امریکا آمد پر پابندی لگانے کا مطالبہ کیاتھا جبکہ ہیلری کلنٹن نے مسلم مخالف بیان پر ٹرمپ کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا
فلوریڈا نائٹ کلب میں ہونیوالی فائرنگ کے اثرات سامنے آنے شروع ہو گئے
Jun 15, 2016 | 17:44