پاکستانی ٹیم میں5سال بعد کم بیک کرنے کے باوجود بدقسمتی نے عامر کا دامن نہ چھوڑا

May 15, 2018 | 11:23

اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل میں 5سال پابندی کی سزا مکمل ہونے پر محمد عامرکی انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی ہوئی،،، اب تک پیسر نے 17 ٹیسٹ کھیلے جس میں17کیچز ڈراپ ہوئے، انگلینڈ کیخلاف لارڈز ٹیسٹ2016 میں محمد حفیظ اور سرفراز احمد نے الیسٹر کک کو موقع دیا۔ اولڈ ٹریفورڈ میں اسد شفیق نے ہیلز جبکہ یونس نے جیمز ونس کا کیچ ڈراپ کیا، اوول میں اظہر علی نے معین علی کو اننگز جاری رکھنے میں مدد فراہم کی،،ویسٹ انڈیز کیخلاف شارجہ ٹیسٹ میں لیون جانسن کو مصباح الحق اور سمیع اسلم نے مواقع فراہم کرتے ہوئے محمد عامر کو وکٹ سے محروم رکھا،، نیوزی لینڈ کیخلاف ہیملٹن ٹیسٹ میں سمیع اسلم نے2مرتبہ جیت راول کا کیچ چھوڑا،محمد عامر اپنی ہی گیند پر ولیمسن اور آسٹریلیا کیخلاف میلبورن ٹیسٹ میں پیٹر ہینڈز کومب کو پویلین بھیجنے کا موقع گنوایا۔ دورہ ویسٹ انڈیز کے بارباڈوس ٹیسٹ میں احمد شہزاد نے کارلوس بریتھ ویٹ کا کیچ چھوڑا،سری لنکا کیخلاف ابوظبی ٹیسٹ میں دوسری سلپ میں اسد شفیق گیند پر قابو پانے میں ناکام رہے،آئرلینڈ کیخلاف جاری واحد ٹیسٹ میں بھی سرفراز احمد نے ایڈجوائس اور اظہر علی نے ولیم پورٹر فیلڈ کو اننگز جاری رکھنے کا موقع دیا۔ اس دوران اگر محمد عامر کی گیندوں پر کیچز ڈراپ نہ ہوتے تو حاصل کردہ وکٹوں کی تعداد کافی زیادہ ہوتی۔

مزیدخبریں