کرونا وائرس، غیر تصدیق شدہ موبائل استعمال کرنے والوں کو پی ٹی اے نے خوش خبری سنادی

May 15, 2020 | 22:59

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ موبائل کی رجسٹریشن توسیع کے بعد اب 3 جون تک کرائی جاسکتی ہے، مقررہ تاریخ گزر جانے کے بعد تمام غیر تصدیق شدہ موبائل بلاک کردیے جائیں گے۔ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ غیر تصدیق شدہ موبائل رجسٹریشن کی تاریخ میں توسیع کرونا وائرس کی موجودہ صورت حال کے پیش نظر کی گئی تاکہ عوام سماجی فاصلے کو برقرار رکھیں اور وبا سے محفوظ رہ سکیں۔ پی ٹی اے کے مطابق غیر تصدیق شدہ موبائلز کو بلاک کرنے کا آغاز 4 جون سے کیا جائے گا جبکہ اُس سے قبل صارف کو بذریعہ ایس ایم ایس آگاہ بھی کیا جائے گا۔

مزیدخبریں