سربراہ پاک بحریہ کا سی ایم ایچ راولپنڈی کا دورہ، آپریشن بنیانٌ مرصوص کے زخمیوں کو خراجِ تحسین

May 15, 2025 | 21:57

سربراہ پاک بحریہ کا سی ایم ایچ راولپنڈی کا دورہ، آپریشن بنیانٌ مرصوص کے زخمیوں کو خراجِ تحسین اسلام آباد، 15 مئی 2025: چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف نے کمبائنڈ ملٹری ہسپتال (سی ایم ایچ) راولپنڈی کا دورہ کیا اور آپریشن بنیانٌ مرصوص کے دوران زخمی ہونے والے فوجیوں اور شہریوں کی عیادت کی۔ نیول چیف نے زخمیوں سے فرداً فرداً ملاقات کی اور ان کی غیر متزلزل بہادری، انتھک حوصلے، غیر معمولی جرأت اور فرض شناسی کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ زخمیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ایڈمرل نوید اشرف نے اس عزم کا اظہار کیا کہ قوم اور مسلح افواج متحد اور پرعزم ہیں، اور آئندہ دشمن کی کسی بھی جارحیت کا بھرپور عزم اور پوری شدت کے ساتھ جواب دیا جائے گا۔ ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشنز (نیوی) 

مزیدخبریں