پاک فضائیہ کے سربراہ کی معرکہ حق کے شہید اسکواڈرن لیڈر عثمان یوسف کے گھر آمد،سوگوار خاندان سے تعزیت

ایئرچیف مارشل ظہیراحمدبابر سدھو نے معرکہ حق کے دوران دشمن کے حملے میں شہید ہونے والے اسکواڈرن لیڈرعثمان یوسف کی رہائشگاہ کا دورہ کرکے سوگوار خاندان سے تعزیت اورفاتحہ خوانی کی۔ ایئرچیف نے بھارتی جارحیت میں شہید اسکواڈرن لیڈر عثمان یوسف کو بھرپور خراج عقیدت پیش کیا۔اسکواڈرن لیڈر عثمان یوسف آپریشنل ایئربیس پر دشمن کے حملے میں شہید ہوئے تھے، اس موقع پر پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر مارشل ظہیر بابر سدھو نے کہا کہ شہدا کی خدمات، قربانیاں ہمیشہ قوم کی یادوں میں نقش رہیں گی۔ایئرچیف نے کمبائنڈ ملٹری اسپتال راولپنڈی کا بھی دورہ کیا جہاں انہوں نے جوانوں سمیت زخمی شہریوں سے ملاقات کی، ایئرچیف ظہیراحمدبابر نیزخمی اہلکاروں کے غیرمتزلزل عزم اور حوصلے کوسراہا۔اس موقع پر ایئرچیف نے کہا کہ پاک فضائیہ ہر قیمت پر فضائی سرحدوں کا دفاع یقینی بنائیگی، فرض کی ادائیگی کے دوران اہلکاروں کی بہادری اور عزم قابل تعریف ہے۔