امریکا کے بڑے سرمایہ کار مالیاتی اور ابلاغی اداروں نے سعودی عرب میں منعقد ہونے والی سالانہ انٹرنیشنل انوسٹر کانفرنس میں شرکت سے انکارکرنا شروع کردیا ہے۔ ذرائع کے مطابق جے پی مورگن اینڈ چیز کو کے چیف ایگزیکیٹو جیمی ڈیمون اور فورڈ موٹرز کارپوریشن کے چئیرمین بل فورڈ نے سعودی انوسٹر کانفرنس میں اپنی شرکت منسوخ کرنے کا اعلان کیا ہے اور اپنے اعلانات میں کانفرنس میں شرکت نہ کرنے کی کوئی وجہ نہیں بتائی ہے۔ ان کاروباری شخصیات کی جانب سے ریاض میں 23 سے 25 اکتوبر کے دوران منعقد ہونے والی سعودی انوسٹر کانفرنس جس کو ”ڈیوس ان دی ڈیزرٹ“کا نام بھی دیا گیا ہے، میں شرکت سے انکار کے بعد دوسرے امریکی اداروں گولڈ میں ساشے گروپ، ماسٹرکارڈ انٹرنیشنل اور بینک آف امریکا کارپوریشن نے بھی کانفرنس میں اپنی شرکت بارے دوبارہ غور شروع کردیا ہے۔ دوسری طرف بڑے عالمی نشریاتی اداروں سی این این، فائننشل ٹائمز، دی نیویارک ٹائمز، سی این بی سی اور بلوم برگ نے بھی کانفرنس کی کوریج سے انکار کردیا ہے تاہم فوکس بزنس نیوز نیٹ ورک واحد مغربی نشریاتی ادارہ ہے جو ابھی بھی کانفرنس بارے خبریں دے رہا ہے۔ اوبر ٹیکنالوجیز، ویاکام اور اے او ایل نے بھی کانفرنس میں شرکت سے معذرت کردی ہے۔ سٹی گورپ اور کریڈٹ سوئس اے جی نے ابھی کوئی جواب دینے سے انکار کیا ہے ۔ سعودی انوسٹرز کانفرنس میں بڑے اداروں اور میڈیا ہاﺅسز کی عدم شرکت تین روزہ کانفرنس کی ناکامی کا سبب بن سکتی ہے کیونکہ یہ عالمی سطح پر ایک ایسی کانفرنس ہونے جا رہی تھی جس نے سعودی ولی عہد شاہ سلمان کے قومی اصلاحاتی پلان یا ریفارم ویژن کے فروغ میں اپنی حمایت کا اظہار کرنا تھا۔
امریکا کے بڑے سرمایہ کاروں کا سعودی انٹرنیشنل انوسٹر کانفرنس میں شرکت سے انکار
Oct 15, 2018 | 14:05